• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور پنجاب بار کونسلز کا جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ کیلئے نامزدگی پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد لاہور (جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، خوش دل خان نے لاہور ہائی کورٹ کی جونیئر جج ،جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ان کی نامزدگی کے اقدام پر اپنے شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی پریس ریلیز کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک اس وقت لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ میں سیریل نمبر چارپر ہیں لیکن اس کے باوجودلاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ججوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نامزدگیوں سے ملک بھر کی ہائی کورٹوں کے جج مایوس ہوں گے اور ان کی عدالتی خدمات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ ایسی نامزدگیاں سپریم کورٹ کے ججز کیس میں طے کئے گئے سنیارٹی کے اصولوں کے خلاف ہیں پنجاب با ر کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی محمد افضل دھرالہ نے جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔

تازہ ترین