اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کیخلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وفاق کے وکیل کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے جے کے اورجے ڈی ڈبلیو ملزکیخلاف کارروائی نہ کرنے کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے اپیل میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ شوگر ملز کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا ہائیکورٹ کاعبوری حکم کالعدم قرار دے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 97 روپے فی کلو گرام پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دے دی تھی۔ حکومت کا موقف تھا کہ ایکس مل سرکاری ریٹ 84 روپے جبکہ شوگر مل مالکان کا 97 روپے ہے۔