ملتان(سٹاف رپورٹر)ملک بھر کی طرح آج ملتان کی عدالتوں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔سپریم کورٹ رجسٹریز، ہائیکورٹ پرنسپل سیٹس و علاقائی بینچز میں مکمل طور پر کام بند رہے گا جبکہ ضلعی عدالتوں میں فوری نوعیت یعنی ریمانڈ اور ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے ایک ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایک سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ سماعت کریں گے۔