• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت عارف علوی ترکی روانہ، چیئرمین سینیٹ قائم مقام

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی روانہ ہوئے ہیں۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پرترکی کے دورے پر گئے ہیں۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی کی ترکی روانگی کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

مرزا محمد آفریدی نے قائم مقام چئیرمین سینیٹ کی ذمے داری سنبھال لی۔

اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین