• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلدیہ ٹاؤن دھماکے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلدیہ ٹائون کراچی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکیاہے ۔لواحقین کے ساتھ بھی اظہار ہمدری کیا۔ 

وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ ٹرک واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات ہونی چاہئیں ۔

وفاقی ادارے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرینگے۔

تازہ ترین