پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی پیسہ کی پوجا کرتے ہیں، پشاورمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی پیسہ کی پوجا کرتے ہیں اسلئے مشرف سے لیکر زرداری اور اب نواز شریف کے اتحادی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان تو بنی گالہ آنے کیلئے پہاڑی نہیں چڑھ سکیں گے اسلئے وہ خود ان کا مقابلہ کرنے کیلئے بنوں آرہے ہیں۔