• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی ترقی و خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ترقی و خوشحالی  ہمارا ایجنڈا ہے، افغانستان کی قیادت اس وقت آزمائش میں ہے۔

 ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی اجازت سے عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسائیوں سے رابطے کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مسئلے پر چین ایران، ازبکستان، ترکمانستان سب ہمسائیوں سے بات ہوگی، افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے دنیا اور پاکستان ایک صفحے پر ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے، افغانستان کے معاملے پر دنیا نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا، ہماری خواہش ہے کہ افغان مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لیے ہر فورم پر مذاکرات کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ محرم کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر سی پی او نے بریفنگ دی ہے، علما کرام نے محرم الحرام میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تازہ ترین