• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے دو طیارے کئی گھنٹوں سے کابل ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی رپورٹ کے بعد کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے،  پی آئی اے کے دو طیارے کئی گھنٹوں سے کابل ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے دونوں طیاروں کو پرواز کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ذرائع ایئرلائن کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کے دونوں طیاروں میں 499 مسافر موجود ہیں۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار بھی مسافروں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین