مردان( نمائندہ جنگ)یونین کونسل ہوتی کے رہائشیوں نے بجلی کی طویل اوغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکرزبردست احتجاج کرتے ہوئے ایس ای واپڈا کے دفتر تک مارچ کیا اور اصلاح احوال کے لئے ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا اس سلسلے میں درجنوں مظاہرین نے تحریک انصاف کے ضلعی رہنما یونین کونسل کے سابق ناظم اور تحصیل کونسلر مہمند خان کی قیادت میں ان کےحجرے سے روانہ ہوکر مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا اور ایس ای واپڈاکے دفتر پہنچ گئے جہاں ایس ای سے ملاقات میں مظاہرین نے علاقہ نالی پارہوتی ، عزی خیل ،خان کوٹھے ،شیر آباد ،سوے بازار ،غلام دستہ اورجلارکورونہ میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ کربلا میں تبدیل ہوگیاہے شہری پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں رات کو گیارہ بجے بجلی چلی جاتی ہے تو صبح تک غائب رہتی ہےمچھروں کی بھرمار سے علاقے میں ملیریا کے وباء کاخطرہ ہے انہوں نےخبردار کیاکہ اگر صورتحال ٹھیک نہ کی گئی تو احتجاجی جلسے اورجلوس نکالے جائیں گے ۔