• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک وہیکل 60 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہوگی، امین اسلم

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکٹرک وہیکل 60 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہوگی۔

پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹیکسی سروس لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب میں ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم نے 2019 میں الیکٹرک وہیکل پالیسی بنائی تھی اب اس پر عملدرآمد کا آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں پاکستان 21 ویں صدی میں ٹیکنالوجیز کا استعمال کرے، ماحولیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، 40 فیصد آلودگی گاڑیوں سے پیدا ہوتی ہے۔

امین اسلم نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل 60 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہوگی، ای وہیکل آنے سے تیل کا امپورٹ بل 2 ارب سالانہ کم ہوگا، پالیسی کا مقصد یہ ہی تھا کہ پاکستان کے بزنس مین آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی سروس شمالی علاقہ جات کے لیے بڑی سروس ہوگی، الیکٹرک وہیکل ٹیکسی اسلام آباد سے مری نتھیاگلی بھی جاسکے گی۔

تازہ ترین