• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگانے کا کیس، دو ملزمان کو کلین چٹ مل گئی

پولیس نے گھر گھر جاکرکورونا ویکسین کی فروخت سے متعلق کیس کا عبوری چالان تیار کرلیا۔

پولیس نے ملزمہ طاہرہ بانو اور وقاص کو کلین چٹ دے دی، ملزمہ طاہرہ بانو اور وقاص کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

پولیس چالان کے مطابق دونوں ملزمان کے نام اس کیس سے خارج کیے جاتے ہیں،  دونوں ملزمان کا نام گرفتار ملزم محمد ذیشان نے لیا تھا، خفیہ اطلاع پر ملزم امان سلطان اور محمد علی کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ڈی ایچ او آفس کے ملازم ذیشان کو گرفتار کیاگیا، ملزم ذیشان نے ملزم عبدالصمد کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا، ملزم ذیشان کےمطابق عبدالصمد ان کو ویکسین فراہم کرتا تھا۔

چالان کے مطابق ملزم عبدالصمد 7 ہزار روپے میں فائزر ویکسین ملزمان کو فراہم کرتا تھا۔

تازہ ترین