ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی شکست سے امن آسکتا ہے، افغانستان سے امریکی انخلا اور شکست سے ملک میں پائیدار امن کا موقع پیدا ہوا ہے۔
ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغان شہریوں کی سلامتی، استحکام اور فلاح کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے ایران کوششں کرے گا، ایران تمام افغان گروپوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ قومی اتفاق پیدا کریں۔
ایران نے سابق صدر حامد کرزئی کی اقتدار کی عبوری منتقلی کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کا اعلان کردیا۔