• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان، مندر پر حملے کے بعد نقل مکانی کرنیوالے ہندو خاندانوں کی واپسی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رحیم یار خان کے گاؤں بھونگ میں مندر پر حملے کے بعد نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندانوں کی واپسی ہو گئی ہے۔سانحہ بھونگ کے باعث نقل مکانی کرنے والے 120 ہندو خاندانوں میں سے 70خاندان اپنے گھروں پر واپس آگئے جبکہ ہندو تاجروں کی بند ہونے والی 90 دکانوں میں سے 60 دکانیں کھل گئیں ا ور زندگی معمول پر آگئی ہے۔ بھونگ میں مندر اور اطراف کی آبادی کے لیے سکیورٹی اہل کار بدستور تعینات ہیں۔ گھروں کو واپس لوٹنے والی ہندو برادری نے واقعے کے ایک ہفتے بعد مندر کی تزئین و آرائش اور بحالی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ریاست کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ہندو برادری نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر رحیم یار خان کے گاؤں بھونگ کے مندر پر حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ لاٹھیوں سے لیس افراد مندر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اور نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر رحیم یار خان کے گاؤں بھونگ کے مندر پر حملے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ لاٹھیوں سے لیس افراد مندر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں اور نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھاجبکہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین