• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا زیر تعمیر شہدائے وکلاء ہسپتال راولپنڈی کو مکمل کرنیکا اعلان

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں زیر تعمیر شہدائے وکلاء ہسپتال کو مکمل کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کوہسپتال کے باقی تعمیراتی کام کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی ۔اس بات کا اعلان ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں ایگزیکٹیو باڈی اور ایڈوائزری کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ محمد بشارت نے کیا۔ اجلاس کی صدارت ہائی کورٹ بار کے صدر سردار عبدالرازق خان نے کی۔ اجلاس میں جسٹس (ر) عبادالرحمان لودھی، چوہدری افراسیاب خان، سردار عصمت اللہ خان، شہدائے وکلاء ہسپتال کے کوآرڈنیٹر سید ذوالفقار عباس نقوی، ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری شاہد شہزاد بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مجیب الرحمان کیانی ،میاں محمد الیاس اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین