• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر دنیا کا ایک خوبصورت حصہ ہے، ڈیرل کلینن

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں کمنٹری پینل میں شامل جنوبی افریقہ کے ڈیرل کلینن کا کہنا ہے کہ کشمیر دنیا کا ایک خوبصورت حصہ ہے میں نے یہاں بہت انجوائے کیا۔

ڈیرل کلینن نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میں سیاح کی حیثیت سے ایک دن یہاں آؤں گا اور کشمیر کی سیر کروں گا اور جاننے کی کو شش کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سب کچھ ورلڈ کلاس ہے ، رہائش اسٹیڈیم اور کھانا زبردست ہے، مجھے امید ہے کہ دنیا بھر سے یہاں کرکٹرز کو کھیلنے کے لئے بلایا جائے گا۔

ڈیرل کلینن نے مزید کہا کہ کے پی ایل میں نوجوان کرکٹرز کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا ہے۔

تازہ ترین