پاکستان نے اسرائیل کے اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کے بیانات کی مذمت کر دی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری اہلِ فلسطین کی حالتِ زار کے حوالے سے کردار ادا کرے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ زبردستی بے دخلی اور غیر قانونی بستیاں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں، پاکستان اسرائیل کے اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخلی کے بیانات کی مذمت کرتا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھے گا، فلسطینی ریاست جس کی بنیاد 1967ء سے قبل کی سرحدیں ہیں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو گا۔