• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں 6 ماہ بعد کورونا وائرس کی مقامی منتقلی کا پہلا کیس آکلینڈ میں رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن نے کل سے ملک بھر میں 3 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آکلینڈ میں 7 روز تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا، سڈنی میں ڈیلٹا ویرنٹ کے باعث کورونا وائرس کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے۔

ادھر آسٹریلیوی حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا وائرس کے 452 نئے کیسز اور ایک شہری کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان میں ٹوکیو اور 5 ریجنز میں کورونا ایمرجنسی میں 12 ستمبر تک توسیع متوقع ہے۔

تازہ ترین