• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیاری مکمل، کسی بارڈر پر مہاجرین کا دباؤ موجود نہیں، شیخ رشید


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو‘‘جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طالبان کنٹرول کے بعد ہماری تیاری مکمل ہے لیکن پاکستان کے کسی بارڈر پر مہاجرین کا دباؤ موجود نہیں،سینئر صحافی معید سمیع نے کہا کہ حکومت بنانا بھی طالبان کے لئے آسان نہیں،کابل میں کوئی عملی نظام موجود نہیں ، طالبان کے جنگجوؤں کا سڑکوں پر گشت جاری ہے ،وزیر تعلیم سندھ سردار محمد شاہ نے کہا کہ یکساں نصاب کو زبردستی لاگو کرنا تعلیمی مارشل لاء لگانے کے مترادف ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ طالبان کنٹرول کے بعد ہماری تیاری مکمل ہے لیکن پاکستان کے کسی بارڈر پر مہاجرین کا دباؤ موجود نہیں ، پاکستان میں آنے والے افغان مہاجرین طالبان کے حمایتی تھے اب وہ اپنے علاقوں میں موجود ہیں، اس کے باوجود جرنلسٹ، ورلڈ آرگنائزیشن کے عہدیداران اور سفیروں کو آن دی اسپاٹ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ٹی ٹی پی کے مسئلے پر پاکستان نے طالبان سے مشاورت کی ہمیں پوری امید ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔

تازہ ترین