• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، نیشنل پارٹی اور بی ایس او کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

گوادر ( اکبر جندانی / نامہ نگار) نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کی اپیل پر گوادر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال دھرنا ۔ نیشنل پارٹی کے رہنما اشرف حسین اور دیگر کارکنان زخمی۔ ہاتھا پائی کے دوران اے سی گوادر بھی زخمی ہوگئے۔ چائینیز فشنگ ٹرالرز کی صوبائی سمندری حدود کی خلاف ورزی اور گوادر شہر میں بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کی اپیل پر گوادر شہر میں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی وجہ سے گوادر شہر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔ تجارتی مراکز کے علاوہ مالیاتی ادارے بھی بند رہے جبکہ سڑکیں سنسان رہیں۔ دوپہر تک ہڑتال پر امن طورپر جاری رہا لیکن حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب اسسٹنٹ کمشنر گوادر اور پسنی میرین ڈرائیو سید یات گار چوک پر لیویز کی بھاری نفری کے ساتھ پہنچے اور رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا۔ جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

تازہ ترین