وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حکومت مینارِ پاکستان واقعے کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ شرمناک فعل ہے، چند سو افراد کے قبیح فعل نے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے ، حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔