سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی مینارِ پاکستان واقعے پر چُپ نہ رہ سکیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہم اپنے سروں کو ریت میں دفن نہیں کر سکتے، پاکستان ہماری عورتوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورتوں سمیت بچوں کیلئے بھی ملک محفوظ نہیں، ہمارے بچے موت کے باوجود عصمت دری سے محفوظ نہیں ہیں۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ ایک شرمناک اور تلخ حقیقت ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔
خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔