رحیم یار خان کے شہر اور دیہی علاقوں میں 9 محرم الحرام پر موبائل فون سروس بند کردی گئی۔
اس حوالے سے ڈی پی او اسد سرفراز نے بتایا کہ موبائل سروس رات 12 بجے تک بند رہے گی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں نویں محرم الحرام کا جلوس محلہ سیدان شیخ جوادحسین کے گھر سے برآمد ہوا۔
جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قومی امام بارگاہ پاسکلے پر اختتام پذیر ہوا۔