لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ایک خاتون سے بدتمیزی کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
مینارِ پاکستان واقعہ ہے کیا؟
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔
فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
مینارِ پاکستان واقعے پر سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز اسی واقعے سے متعلق ہیں، سرفہرست ٹرینڈ میں ’مینارِ پاکستان‘ شامل ہے۔
ان ٹرینڈز کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
معروف شخصیات بھی اس واقعے پر مذمت کرتے ہوئے پیغامات شیئر کررہی ہیں۔
صبا قمر:
عثمان خالد بٹ:
منشا پاشا:
فرحان سعید:
ماورہ حسین:
انوشے اشرف:
مریم نفیس:
آغا علی: