• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان لوئر: دفعہ 144 کے تحت نقل و حرکت پر پابندی عائد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں دفعہ 144 کے تحت نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سیکیورٹی خدشات اور فورسز کے سامان کی ترسیل کے باعث لگائی گئی ہے، تحصیل برمل میں پابندی کا نفاذ صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راغزئی بازار سمیت دیگر تمام مارکیٹس بند رہے گیں، پابندی کے تحت  انگور اڈا، زم چینہ، خامرنگ، رغزئی، شولام تا وانا روٹ پر سفر کرنا ممنوع ہوگا۔

محکمۂ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ایمرجنسی کی صورت میں سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے سفر کیا جا سکے گا۔

نوٹیفکیشن میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر روکیں۔

قومی خبریں سے مزید