• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کورونا پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 6.4 فیصد ہوگئی

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد برقرار رہی، جبکہ کوئٹہ میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 4.6 فیصد سے بڑھ کر 6.4فیصد ہوگئی، کورونا میں مبتلا 94 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 600 رہ گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے کے سات اضلاع میں 479 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں کئے گئےکورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 39 مثبت کیسز سامنے آئے۔

کوئٹہ سے 20 کیسز جبکہ مستونگ سے 7، نوشکی اور گوادر سے چار، چار کیسز رپورٹ ہوئے۔ یوں صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد برقرار رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 311 ٹیسٹ کئے گئے،  کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4.6 سے بڑھ کر 6.4 ہوگئی۔

صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 335 ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 26 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

تازہ ترین