• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوستان خان روڈپرسلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ،4زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ بوستان خان روڈپرسلنڈرپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے ،جن میں سے دوکی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔ ریسکیو1122کے مطابق بدھ کی رات 9 بجے کے قریب المصطفیٰ ٹرسٹ کے قریب ریفریجریٹرز اورریپئرکرنے کی دکان میں زوردار دھماکہ ہوا اورآگ لگ گئی جس سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ چارزخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پرریسکیو 1122کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اورعملہ موقع پرپہنچ گیا ۔ ڈی ایس پی سول لائن سرکل اعجاز شاہ نے جنگ کوبتایاکہ دکان پراے سی میں سلنڈرسے گیس فلنگ کی جارہی تھی کہ اچانک اے سی کمپریسرزورداردھماکہ سے پھٹ گیا جس سے محمدعثمان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ میں سلمان اورناصر شدیدزخمی ہوئے ۔
تازہ ترین