گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کر سنتِ امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکۂ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے شہادت پا کر تاریخِ اسلام میں اس دن کو قیامت تک خاص بنا دیا۔
چوہدری سرور کا مزید کہنا ہے کہ صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدائے بزرگ و برتر کے حضور سرخرو ہوا جا سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جذبۂ شبیری مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پرستی کی روایت کو جلا بخشتا ہے۔