وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا یوم عاشورہ سے متعلق کہنا ہے کہ محرم الحرام صبر، استقامت، برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔
جام کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم امام حسینؓ کی مثال سے سبق حاصل کریں، موجودہ وقت میں اتحاد بین المسلمین ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی تک موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکی زیادہ ضرورت ہے۔