• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری متاثرہ خاتون اور آئی جی پنجاب سے بات ہوئی ہے: فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مینارِ پاکستان واقعہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اُن کی متاثرہ خاتون اور آئی جی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے سائنٹفک طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ فرانزک ایجنسی اور نادرا سے مل کر تمام ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کی کوتاہی ہے، 15 پر کال کے بعد مقررہ وقت میں ریسپانس دینا چاہیے تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ کسی کےذاتی عمل پر کسی کو یہ حق نہیں کہ اسے قتل یا دست درازی کرے۔

تازہ ترین