• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے بدسلوکی، واقعے نے کئی سوالات اٹھا دیے

مینارِ پاکستان پر خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے نے ایک کے بعد ایک سوال اٹھا دیا۔ ون فائیو پر کال گئی تو سیف سٹی کی جانب سے متعلقہ پولیس افسر کو میسج کیوں نہیں دیا گیا؟۔

واقعے سے متعلق تین بار فون کے باوجود ون فائیو سے رسپانس کیوں نہیں ملا اور متعلقہ اہلکاروں نے صورتِ حال دیکھ کر پولیس کو اطلاع کیوں نہیں دی؟۔

جیو فینسنگ کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں 80 ہزار افراد موجود تھے لیکن پولیس کی باقاعدہ نفری تعینات نہیں کی گئی، جب ہجوم خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا تو گریٹر اقبال پارک کے سیکورٹی گارڈز کہاں تھے؟۔

لاہور میں بدسلوکی اور ہوس کا نشانہ بننے والی خاتون عائشہ بیگ کا کہنا ہے کہ عدالت میں ملزمان کو شناخت کرنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

تازہ ترین