• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ، ایک زخمی، وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا ہے، جس میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق چینی باشندوں کے قافلے کو پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں لے جایا جارہا تھا،  چینی گاڑیاں جیسے ہی فشرکالونی پہنچیں ایک نوجوان بھاگتا ہوا وہاں سے نکلا۔

پاک فوج کے سادہ کپڑوں میں جوانوں نے لڑکے کو روکا، نوجوان نے قافلے سے 15 ، 20 میٹر دور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو فشر کالونی کے نزدیک کوسٹل روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔

واقعے میں ایک چینی باشندہ زخمی ہوا جس کی حالت بہتر ہے، زخمی چینی باشندے کو قریبی گوادر اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی جگہ پر کھیلنے والے دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

تازہ ترین