ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آٹھویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں ملتان بینچ میں ایک ڈویژن اور تین سنگل بینچز تشکیل دیے گئے ہیں پہلا ڈویژن بینچ مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے۔ سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ مسٹر جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر شامل ہیں۔ بہاولپور بینچ میں مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد اور مسٹر جسٹس محمد طارق ندیم کیسز کی سماعت کرینگے۔ فاضل ججز صاحبان آئندہ ہفتے فوری اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز پر سماعت کرینگے۔