• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ہونے والا واقعہ قابلِ مذمت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر میں ہونے والا واقعہ قابلِ مذمت ہے، امن و امان کی بہترین کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پارٹیز اور عمائدین شہر کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے زور دیا کہ گوادر کی بہتری کے لیے آل پارٹیز اور عمائدین حکومت کے ساتھ کردار ادا کریں۔

گوادر واقعے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر میں ہونے والا واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، امن و امان کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ گوادر کے لیے اربوں روپے کے 104 ترقیاتی منصوبے بھی شامل کیے ہیں۔

تازہ ترین