• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی کی قومی کانگریس کوئٹہ میں ہوگی

نیشنل پارٹی کی قومی کانگریس 29 سے 31 اکتوبر تک کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔

اس بات کا فیصلہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے ضلعی عہدایدروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ قومی کانگریس کی کامیابی کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عوام دشمن رویئے اور پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غیر ملکی ماہی گیر ٹرالروں کو بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کی اجازت دی گئی جس کے خلاف نیشنل پارٹی گوادر نے بھر پور احتجاج کیا اور مہم چلائی، سینیٹ میں پارٹی رہنماؤں نے بھی اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی و اقتصادی بحران میں مبتلا ہے غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت زمین بوس ہو کر رہ گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی تبدیلی پر پاکستان کو انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو غلطیاں ماضی میں سرزد ہوئی ہیں ملک دوبارہ ایسی غلطیوں کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین