• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی


صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے ٹریفک وارڈنز کی جانب سے بچے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کالج روڈپر ایک موٹرسائیکل سوار مشکوک انداز میں بچے کو لےجا رہا تھا، پیٹرولنگ آفیسر نے موٹرسائیکل سوار کو زبردستی روتے بچے کو لے جاتے دیکھا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پیٹرولنگ آفیسر نے مشکوک جانتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر موٹرسائیکل سوار ملزم نے موقع سے موٹرسائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔

ٹریفک وارڈن ظہیر نے ابوبکر نامی موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا۔

اغوا ہونے والے 14 سالہ لڑکے محمد موسیٰ کا پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتانا ہے کہ مجھے موٹرسائیکل سوار زبردستی کہیں لے جارہا تھا۔

دوسری جانب بچے اور موٹرسائیکل سوار کو مزید کارروائی کے لیے ٹاؤن شپ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین