مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گچک میں دہشت گردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا، کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں، اللّٰہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
قائد حزب اختلاف نے دونوں زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا بھی کی۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پریشان کُن ہے۔