• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، طالبان کی حمایت میں بینرز آویزاں کرنے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ

پشاور( نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیاسی جماعت کے کارکن کی جانب سے افغان طالبان کی حمایت میں بینر لگانے پر 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی کے مطابق رحیم اللہ اور صادق حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ گزشتہ روز دوران گشت اطلاع موصول ہوئی کہ افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرنے کے نعروں پر مبنی اور سرکردہ رہنماؤں کی تصاویر پر مشتمل ایک بینر گورنمنٹ کالج چوک میں سائن بورڈ پر نصب کیاگیا ہے۔

تازہ ترین