• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی، مریم اورنگزیب

لاہور(نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان سابق وزیر اطلاعات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی دونوں کو مسترد کرتے ہیں،عمران خان کی الیکشن ووٹنگ مشین اور میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی دونوں غیر آئینی ہیں عمران سچ بولنے والوں کو آپ ختم نہیں کرسکتے اور نہ ان کی زبانوں کو غلام بنا سکتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن چوری کرنے کا نیا منصوبہ ہے اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی اس دھوکے کو چھپانے کا بندوبست ہے ۔الیکشن چور وزیراعظم کی الیکشن اصلاحات اور میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کالا قانون ہے ،الیکشن ریفارمز کا غیر آئینی قانون پارلیمان میں بلڈوز کروایا اور اب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کالے قانون کو پاس کرانے کی تیاری ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی لانے سے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور کرپشن نہیں چھپے گی۔عوام کا ووٹ دینے کا حق چھیننے دیں گے اور نہ ہی اظہار کی آئینی آزادی سلب کرنے دیں گے ۔

تازہ ترین