گجرات (نمائندہ جنگ) 25 سالہ خاتون کو قتل کر کے نعش بوری میں بند کر کے نہر میں بہا دی گئی، کنجاہ کے علاقہ میں شادیوال پاورہاؤس سے 25 سالہ نامعلوم خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بندنعش برآمد ہوئی ہے، جسے گلے میں پھندادے کرقتل کرکے نعش کوبوری میں بندکرکے ساروکی نہرمیں پھینک دیا گیا تھا، مقتولہ نے کالے رنگ کی شلوار اور نیلے رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے، قاتلوں اور وارثان کاکوئی علم نہیں ہوسکا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔