سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے بابڑا میں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او گھارو کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے بابڑا میں ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی اور 1 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس پارٹی زمین کے تنازع میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی کہ اس پر فائرنگ کر دی گئی۔
ایس ایچ او گھارو نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق فائرنگ سے ڈی ایس پی غلام رسول سیال بھی زخمی ہوئے ہیں۔