• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل رابعہ بٹ تین دن لگاتار کام کرنے کے بعد بیمار پڑگئیں۔

اس حوالے سے رابعہ بٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

رابعہ بٹ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا کہ ’تین دن لگاتار  کام کرنے کے بعد الحمداللّہ، میرا کام ختم ہوگیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے تین دن کے دوران کام کی وجہ سے بالکل آرام نہیں کیا اور نہ ہی نیند پوری کی۔‘

رابعہ بٹ نے کہا کہ ’تھکن کی وجہ سے مجھے تیز بخار ہوگیا ہے اور اب میں بیمار پڑگئی ہوں۔‘

ماڈل نے مداحوں اور دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میرے لیے دُعا کریں۔‘

واضح رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ہیں، وہ پاکستان کے نامور برینڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

تازہ ترین