• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری والدہ کا انتقال ڈاکٹرز کی غفلت کیوجہ سے ہوا تھا، رابعہ بٹ

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل رابعہ بٹ کہتی ہیں کہ اُن کی والدہ کا انتقال ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہوا تھا۔

رابعہ بٹ نے اپنی والدہ کی 11ویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وہ افسوسناک واقعہ بیان کیا جو اُن کی والدہ کے انتقال کے وقت پیش آیا تھا۔


ماڈل نے بتایا کہ ’آج سے گیارہ سال قبل 19 دسمبر کی رات ایک کار کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شخص شدید زخمی ہوا اور بہت دیر تک وہ سڑک پر بےیار و مددگار پڑا رہا پھر ایک نیک بندے نے ایمبولینس کو فون کیا جس کے بعد اُس شخص کو اسپتال متنقل کیا گیا۔‘

رابعہ بٹ نے کہا کہ ’اسپتال میں وہ انسان کئی گھنٹوں تک ٹھنڈے اسٹریچر پر پڑا رہا، اُس کے بعد اُس زخمی کے اہلخانہ کو اطلاع دی۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جب ڈاکٹروں نے دیکھا کہ مریض کے اہلخانہ کا اسٹیٹس خاصا اچھا نہیں ہے تو اُنہوں نے سیٹی اسکین کے سہولت نہ ہونے کا بہانہ کیا جس کے بعد اُس زخمی انسان کو شہر کے دوسرے بڑے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں بھی ڈاکٹرز اور نرسوں نے توجہ نہیں دی۔‘

رابعہ بٹ نے کہا کہ ’اس سب افسوسناک واقعے کے بعد آخر کار اُس زخمی انسان کی سانسیں رُک گئی اور وہ اس دُنیا سے رخصت ہوگیا۔‘

ماڈل نے کہا کہ ’وہ انسان کوئی اور نہیں بلکہ میری والدہ تھیں، اُس میں نے اپنی ماں سمیت ہر چیز کو کھو دیا تھا۔‘

اُنہوں نے شدید افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری والدہ کا خون آج بھی دسمبر کی اُس سرد رات میں ٹھنڈ سے کانپ رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ رابعہ بٹ پاکستان کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ ہیں، وہ پاکستان کے نامور برینڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

تازہ ترین