پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سوتیلی ماں نے 2 بچوں پر ڈنڈوں سے مبینہ تشدد کیا ہے، اس ظلم کی پڑوسن نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔
بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر گوجرانوالہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیاہے۔
ملزمہ کے خلاف اس کے اپنے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں کے والد نے بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی، والد کام کاج کے لیے باہر جاتا تھا تو ملزمہ بچوں پر تشدد کرتی تھی
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے متاثرہ بچوں کو تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی ہے۔