پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار 3 برس میں دواؤں کی رجسٹریشن کا کوئی میکنزم تک نہیں بنا سکی۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ وزیراعظم ضرور بتائیں دواؤں کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے دواساز اداروں کو بھی ہر 15 روز بعد قیمت بڑھانے کی چھوٹ دے دی ہے، تبدیلی سرکار 3 برس میں دواؤں کی رجسٹریشن کا کوئی میکنزم تک نہیں بنا سکی۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ 3 برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں 7 مرتبہ اضافہ کیا گیا، تین سال میں گیس کی قیمت 144 فیصد، تیل 36 روپے فی لیٹر بڑھایا جا چکا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کے نتیجے میں قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں، یہ کمیشن عوام کی بھلائی کے لیے بنائے گئے تھے یا ان کارٹلز کے لیے بنائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کارٹلز کے متعلق وزیراعظم اکثر بات کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو منہگائی اور بیروزگاری کی چکی کے پاٹوں میں پیس دیا گیا ہے۔