کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اوررکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے اندر پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ ٹی پی اور سی جی لنک کینالز ہیں جن کو پانی بحران کے دوران چلایا جارہا ہے جب تک یہ کینالز کھلے رہیں گے تو پانی کی قلت ہوتی رہے گی،سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کو سہارا لیکر جس طریقے سے گیارہ مختلف وفاقی محکموں سے لوگوں کو صرف ایک نوٹس پر گھر بھیجا جا رہا ہے اس پر ہمیں افسوس ہے۔