• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کاغذات تیار کرکے بینظیر بھٹو کے کزن کا پلاٹ ہتھیانے والے ملزموں کو سزائیں

کراچی (اسد ابن حسن) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے کزن کی اربوں روپے کی اراضی جعلی دستاویزات تیار کرکے فروخت کرنے والے تین ملزمان بشمول ایک خاتون کو اسپیشل جج سینٹرل نے قید بامشقت کی سزائیں دے دیں۔ مسماۃ نسرین، عزیز عبدل (رحیم قاسم علی) اور جمشید ٹاؤن یو سی سیکرٹری غلام فاروق چنہ کو ڈیڑھ برس قید کی سزا سنائی۔ آخرالذکر دونوں مرد حضرات کورونا کی آڑ لے کر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، لہٰذا ان کی گرفتاری نہیں کی جاسکی۔ مسماۃ نسرین عدالت میں حاضر تھی جس کو فیصلے کے بعد ایف آئی اے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد میں اس کو جیل منتقل کردیا گیا۔ مذکورہ اسکینڈل کا مقدمہ نمبر 359/2019اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے انسپکٹر اسٹیفن شریف نے 28اگست 2019ء کو درج کیا اور ’’جنگ‘‘ کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ مقدمے کے حوالے سے تفصیلات اگلے ہی روز شائع کی گئیں۔

تازہ ترین