• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاماں سیداں کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ‘ملزم ہلاک، راہگیر زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ دھاماں سیداں کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک راہگیر فرحان زخمی ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ڈولفن پولیس نے اڈیالہ روڈ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا‘ نہ رکنے پر تعاقب کیا تو ملزموں نے اپنے گھر کے قریب ساتھیوں کو بلا کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم لیاقت زخمی ہو گیا جسے ہسپتال بھجوایا گیا تاہم ذرائع کے مطابق ملزم لیاقت بعدازاں دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر سی پی او محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ موقع پر اور ہسپتال پہنچے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر بند کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت منشیات‘ ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ایس پی صدر کی نگرانی میں علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کرا دیا گیاہے۔
تازہ ترین