• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں پولیو مہم کا آغاز 20ستمبر سے ہو گا،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں پولیو کی 3 روزہ قومی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں 7 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیو اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بریفننگ بھی دی۔
تازہ ترین