• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ایئرپورٹ کے گیٹ کے قریب کم از کم دو دھماکے ہوئے، برطانوی میڈیا


برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے گیٹ کے قریب کم از کم دو دھماکے ہوئے ہیں، ایئرپورٹ کا یہ گیٹ شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دھماکا بیرون ہوٹل کے قریب ہوا، بیرون ہوٹل مغربی ممالک اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ تین امریکی فوجیوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی پنٹاگون پریس سیکریٹری نے بھی تصدیق کردی۔

ترجمان پنٹاگون کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں جانی نقصان کے متعلق ابھی واضح نہیں ہیں۔

دوسری جانب عرب میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ دھماکے کے بعد طالبان نے ایئرپورٹ کے اطراف کی سیکیورٹی سخت کردی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے۔

تازہ ترین