• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماج دشمنوں کیخلاف کارروائیاں تیز‘ جڑواں شہروں سے 36 گرفتار

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے جڑواں شہروں کی پولیس نے 36 افراد کو دھر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے 7اشتہاریوں سمیت 19ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ روات پولیس نے ریوالونگ لائٹس لگا کر گھومنے والے مجرم احتشام علی کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی میں دو موٹر سائیکل چوروں محمد طاہر‘ یاسر محمود کے قبضہ سے 5موٹر سائیکل اور 28ہزار 8سو رقم برآمد کر لی گئی جبکہ دیگر 15ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے کہا کہ وفاقی پولیس نے 24گھنٹوں میں 19ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان میں محسن رضا‘ شیر بہادر‘ محمد زبیر‘ عمر حیات‘ ساجد‘ نصیراحمد‘ سلمان خان‘ علی رضا‘ محمد گل‘ محمد عثمان شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے جرائم پیشہ کو گرفتاری میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ راولپنڈی‘ مری‘ گوجر خان‘ روات‘ ٹیکسلا‘ کوٹلی ستیاں سے ساز میر خان‘ طاہر محمود‘ سرفراز‘ حسن احمد‘ شاف علی‘ قاصد حسین‘ حمید عباسی‘ محمد اخلاق‘ ارسلان‘ شاہ فیصل‘ نعمت علی‘ ندیم احمد‘ عارف منیر‘ محمد رمیض کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین